گندم خرد برد کیس کی سماعت7اگست تک ملتوی

  • July 5, 2018, 10:31 pm
  • National News
  • 160 Views

کوئٹہ(آئی این پی) کروڑوں روپے گندم خوردبرد ریفرنس میں نامزد سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ ،سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ظاہر جان جمالدینی اور نعیم خان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت میں جج کے رخصت پر ہونے کے باعث پیش رفت نہ ہوسکی ۔گزشتہ روز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ ،ظاہر جان جمالدینی اور نعیم خان عدالت میں پیش ہوئے تاہم اسفندیار خان کاکڑ کی جانب سے ان کے وکیل نے استثنیٰ کی درخواست پیش کی تاہم جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی بعدازاں کیس کی سماعت کو7اگست تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔