متحدہ مجلس عمل ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنائے گی ، ملک سکندر ایڈووکیٹ

  • July 5, 2018, 10:26 pm
  • National News
  • 85 Views

کوئٹہ ( پ ر)حلقہ پی بی 25نوا ں کلی زرغون ٓباد میں بخت محمد کاکڑ کی رہائش گاہ پر جلسے سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی 25کے نامزدامیدوار ملک سکندر خان ایڈوکیٹ مفتی سیف الرّحمان ملک عبد اللہ کان ناصر قاری شیرمحمد شاکر بخت محمد کاکڑ حاجی عطامحمدحاجی محمد خان کبزئی شہزاد کندن مولاناحافظ عبد لقادر مندوخیل قاری نقیب اللہ مفتی امیر محمد حاجی عبد اللہ سلیمان خیل نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل قوم کو متحد ملکی معیشت کو مضبوط ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنائے گے ملکی اور صوبائی وسائل بے لا تفریق اور بے لاتکلیف عوام تک پہنچائے گے ملکی نظام کو مکمل اسلامی بنانے کے لئے جد جہد جاری رکھیں گے اس موقع پر حاجی جمال خان نے ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کو پشتون قبائلی پگڑی پہنا ئی انھوں نے کہاب قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ امن بھائی چارہ کو فروغ اور بے لا تفریق انسانت کی خد مت کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں یا ان قوم پرستوں اور مفاد پرستوں کو جو اپنے ذاتی مفادات کے لئے برادر اقوام کو خیلی زئی اور علاقیت کے نام پر تقسیم کے لڑانا چاہتے ہیں یا ان قوتوں کو منتخب کرتے ہیں جن کانہ کوئی نظریہ ہوتاہے نہ کوئی مستقل ایجنڈا بلکہ ہر چڑتے سورج کے پجاری ہوتے ہیں قوم باشعور ہوچکے ہیں بلوچستان کے عوام 25جولائی کو انتخابی نشان کتاب پر مہرثبت کر کے متحدہ مجلس عمل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔ا نھوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی نظام کے نفاذ ہے ملک میں اسلامی نظام جمعیت علماء اسلام اور دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل ہی نافذکر سکتی ہے انھوں نے کہا کہ عوام کو موقع ملاہے کہ ایسے دیانت دار نمائندوں کا انتخاب کریں جو ملک کو حقیقی اسلامی ریاست بنائے جس میں تمام طبقات کے حقوق محفوظ ہو انھوں نے شمولیت کرنے والوں جمعیت علماء اسلام میں خوش آمدید کہا کہ ملک خاص کر بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے 25جولائی کو عوام اپنا رائے حق دہی متحدہ مجلس عمل کے حق میں استعمال کریں گے اور ازمائے ہوئیپارٹیوں اور وفادیاں تبدیل کرنے والے نمائندوں کو مسترد کریں گے انھوں نے کہا کہ25جولائی کو آئندہ پانچ سال کے لئے عوام ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو دیانت دار اور عوامی خد مت کے جزبے سے سر شارنمائندوں کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے ملک اور عوام کے مفاد میں ہے تاکہ وہ ا سمبلی جاکر اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی خد مت کریں جمعیت علماء اسلام کا پروگرام ومنشور یہ ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہواہے ملک کی موجودہ تمام مشکلات کا حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے