بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار16ملزمان عدم ثبوت پر بری

  • July 5, 2018, 10:26 pm
  • National News
  • 165 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب داؤد خان ناصر نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتاربچوں سمیت 16ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کا حکم دیدیا بلکہ عدالت نے کیس میں نامزد 5مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور ان کی حد تک کیس کو سردخانے میں رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت کے جج نے بم دھمکانوں کے الزام میں گرفتار ملزمان علی اصغر،بابر ،صابر،منیر،اعجاز ،وفا،جاوید،لعل محمد ،عامر خان ،محمد عظیم ،عبدالشکور،وحید ،شعیب ،نیاز،قاسم اور ندیم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کا حکم دیدیابلکہ کیس میں نامزد مفرور ملزمان عبدالنبی ،نوید احمد ،عبدالرسول ،زمان جتک ،سعد اللہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے حد تک کیس کو سرد خانے میں رکھنے کا حکم دیاہے ،بری ہونے والے ملزمان پر کوئٹہ شہر کے مختلف تھانوں میں بم دھماکوں کے 20سے زائد مقدمات درج تھے ۔