2013ء کے انتخابات تاریخ کے سیاہ ترین الیکشن تھے ، میر اسد بلوچ

  • July 5, 2018, 10:25 pm
  • National News
  • 66 Views

پنجگور (آئی این پی )بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کے مرکزی سیکرٹری جنرل میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہے اور نہ ہی سیاست کے میدان میں کسی ورکر کو مایوس کیا ہے بلوچستان کی 70 سالہ سیاست میں حکومتیں آئیں اور گئی ہیں لیکن بلوچستان کے غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ہے آج بھی بلوچ قوم زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لیکن بی این پی عوامی کو جب بھی موقع ملا ہے انکی تمام کارکردگی زمین پر موجود ہیں کبھی عوام کے جزبات کا سودا نہیں کیا 2013 کا بدنام زمانہ الیکشن تاریخ کی سیاہ ترین الیکشن رہے جس میں پورے قوم کے ساتھ ظلم کیا گیا 2013کے مسلط شدہ حکومت کی وجہ سییہاں کے مظلوم لاچار لوگ روزگار تعلیم صحت پانی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رہے پارٹیوں کے منشور ہوتے ہیں پارٹیوں کی پالیسی قوموں کو ترقی دے سکتی ہیں اور قوموں کو تباہ وبرباد بھی کردیتے ہیں نیشنل پارٹی نے 2013کے الیکشن میں ذاتی مفادات کی خاطر قوم کا سودا کرکے انہیں بیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے جن کا کوئی سیاسی ویژنری نہیں ہے وہ ایک کمپنی ہے جو چند لوگوں کو فائدہ دے رہا انکے جھنڈے کیچاراسٹار ہی بلوچستان کے حق میں نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بونستان عیسء سوردو میں نیشنل پارٹی کے اہم سینئر رہنما بابو سلیم 50 افراد کے ساتھ حاجی منظور 70 سلطان بلوچ اپنے قوم کے سینکڑوں افراد کے ساتھ عبدالمالک بلوچ سے میر حسین گچکی نوید احمد گچکی داد گچکی کے سینکڑوں افراد کے ساتھ عیسئی سے حاجی نور احمد اپنے 118 افراد کے ساتھ دازی سے نیشنل پارٹی کے یونٹ سیکرٹری عابد بلوچ اپنے 200 افراد کے ساتھ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔