ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو 7 سال کی سزا

  • July 5, 2018, 8:23 pm
  • Breaking News
  • 363 Views

ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کیس میں کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت 23 ملازمین کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج ممتاز حسین کو دوبارہ مقدمہ سننے کا حکم دیاجس کے بعد شعیب شیخ پر جعلی ڈگری کے تمام الزامات ثابت ہوگئے جبکہ کیس میں سابق جج پرویز القادر میمن نے رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کر دیا تھا۔

جج ممتاز حسین نےجعلی ڈگری سکینڈل میںآج فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو 23 ملازمین سمیت 7 سات سال کی سزا سنائی جبکہ تمام ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔