مولانا عبدالغفور حیدری سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دست راست قیوم سومرو کی ملاقات

  • July 4, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 146 Views

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے بدھ کی رات پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دست راست قیوم سومرو ، پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے ملاقات کی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔