وزیراعلیٰ کا چینی قونصل جنرل کے ہمراہ سول اسپتال کا دورہ

  • July 4, 2018, 10:25 pm
  • National News
  • 90 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری اور کراچی میں متعین چینی قونصل جنرل مسٹر وانگ یونے بدھ کے روز کوئٹہ سنڈیمن سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ، سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن طاہر ظفر عباسی اور بلوچستان اکنامک فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ اور چینی قونصل جنرل نے سول ہسپتال میں قائم کارڈیالوجی وارڈ، آئی یو سی وارڈ، ٹراما سینٹر اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیاجہاں سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی اور ہسپتال کو درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ اور چینی قونصل جنرل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے حاصل کی گئی اراضی کا بھی معائنہ کیا۔