انگریزی اخبار کی تقسیم میں روکاوٹیں ، پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرا یا جائیگا

  • July 4, 2018, 10:20 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس(بی یو جے) کی جانب سے تحریک آزادی صحافت اور انگریزی اخبا رکی تقسیم میں رکاوٹوں کے خلاف5جولائی بروز جمعرات کی شام پانچ بجے کوئٹہ پریس کلب میں سیاہ پرم لہرایاجائے گا اس بات کا فیصلہ آج بدھ کے روز یہاں بی یو جے کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں کہاگیا جس کی صدارت خلیل احمد نے کی صدر خلیل احمد کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر پانچ جولائی1977ء کے مارشل لاء یاد تازہ کردی ہے جب اس وقت ملک میں مارشل لاء نافذ کرکے میڈیا پر مختلف قسم کی پابندیاں لگائی گئی تھیں انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس وقت بھی ہمارے اکابرین نہیں جھکے تھے اور نہ ہی آج جھکیں گے اور حکمرانوں کے کسی رعب ودبدبے میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صحافی برادری اس برے وقت میں انگریزی اخبار کے کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق 9جولائی کو بی یو جے کے کارکن انگریزی اخبار کے کارکنوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ار آزادی صحافت کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرینگے انہوں نے بی یو جے کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانچ جولائی کی شام کوکوئٹہ پریس کلب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع ہوکر حکمرانوں کو بتادیں کہ وہ ان کی کسی دھونس دھمکی میں نہیں آئیں گے اور میڈیا کے خلاف کی گئی کسی بھی سازشیں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔