اسلام اور قوم دوستی کے نام پر ووٹ لینے والے ہر وقت پشتون قوم کا سوا کرکے ایوان تک پہنچے ہیں،پشتونخوامیپ

  • July 4, 2018, 10:20 pm
  • National News
  • 209 Views

ژوب (نامہ نگار )پشتونخوا میپ پشتونخوا وطن کے عوام کی نمائندہ قومی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں بولان سے لیکر چترال پشتونخوا وطن کی ملی وحدت ، واک و اختیار، حق حاکمیت و ملکیت ، قومی کی برابری، جمہوریت، سماجی عدل و انصاف امن و ترقی کیلئے جد وجہد کر رہی ہے، پشتونخوا وطن کی ملی وحدت، جنوبی پشتونخوا کے عوام کے صوبے کی بحالی و قیام تک موجودہ پشتون بلوچ مشترکہ صوبے میں زندگی کے تمام شعبوں میں برابری پر عملدر آمد پارٹی کے اہداف میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی صدرسنیٹر عثمان خان کاکڑ ، حلقہ پی بی2ژوب سے پارٹی کے نامزد امیدوار رضا محمد رضا ، قومی اسمبلی 257سے پارٹی کے نامزد امیدوار اللہ نور خان ، خدائے رحمت کاکڑ ، میروائس خان ، مولوی عبداللہ ، حافظ عید محمد اور اسد نے پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں دانہ عبداللہ زئی، مینہ بازار ، بادنزئی، سرکٹ ہاؤس اور دیگر مقامات پر بڑے بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ پشتون قوم کی نمائندہ قومی سیاسی پارٹی ہے جس نے پارلیمنٹ کے فورم پر پشتون قوم کی حقوق کا مضبوط دفاع کیا ۔خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی، عبدالرحیم مندوخیل ، سائیں کمال خان شیرانی اور پارٹی کے اکابرین اور شہدا کی قربانیوں سے جنوبی پشتونخوا کے عوام کو ون مین ون ووٹ کا حق حاصل ہوا ہے ۔ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ پشتونخوامیپ کے بغیر کسی پارٹی نے پشتون قوم کی حقوق کی بات نہیں کی ہے جبکہ اسلام اور قوم دوستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے ہر وقت پشتون قوم کا سوا کرکے ایوان تک پہنچے ہیں۔ لیکن پشتون قوم میں اب سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے اور اب وہ مقدس دین اسلام اور قوم دوستی کے نام پر پیسوں کے بل بوتے کسی کوووٹ نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے گزشتہ دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام کےئے وہ جے یو آئی اور اس حلقے سے منتخب نمائندے نے پچھلے 40سال میں نہیں کےئے ہیں۔ پشتونخوامیپ نے حلقے سے نمائندہ ہونے کے باوجود پارٹی خواتین اراکین اسمبلی کے فنڈز سے ژوب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائیں ہر شعبہ زندگی میں پارٹی کی کاکردگی عوام کے سامنے نمایاں ہیں جس میں سب سے بڑھ کر ژوب میں شہر میں واٹر سپلائی سکیم کا ایک اہم کارنامہ ہے جس کے بدولت شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہوئی۔اسی طرح تعلیم ، صحت کے شعبوں میں بھی پارٹی نے کام کےئے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم اپنے سیاسی ، معاشی ، ثقافتی ، سماجی اور قومی برابری کیلئے پشتونخوامیپ کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے 25جولائی کو پارٹی کے انتخابی نشان ’’ درخت ‘‘ پر مہر ثبت کرے۔