کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، ایک عدد ٹی ٹی پستول،موبائل اور نقدی برآمد کرلی

  • July 4, 2018, 10:20 pm
  • National News
  • 202 Views

کوئٹہ(کرائم رپورٹر )ایس ایچ او جناح ٹاؤن اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، ایک عدد ٹی ٹی پستول،موبائل اور نقدی برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایس ایس پی آپریشن نصیب اللہ کی ہدایت پر ایس پی عبداللہ جان آفریدی،ڈی ایس پی آصف غفور کی زیر نگرانی پر ایس ایچ او جناح ٹاؤن تھانہ کوئٹہ نے پولیس ٹیم کے ہمر اہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 2ملزمان امیر ولد فاروق احمد اور ذاکر ولد عبدالغفار کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل ، ایک عدد پستول بمعہ راؤنڈ، موبائل اور نقدی برآمد کرلیے ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔