غیر ملکیوں کو کسی بھی صورت ووٹ کاسٹ نہ کرنے دیاجائے ، نگران وزیرداخلہ

  • July 4, 2018, 10:19 pm
  • National News
  • 105 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی کی نادرا آفس میں الیکشن سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے لیے فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ایک مربوط نظام کے تحت نادرا کے تعاون سے کوشش کی جارہی ہے کے غیر ملکیوں کو کسی بھی صورت ووٹ کاسٹ نہ کرنے دیا جائے نادرا کو بلوچستان میں لوکل سرٹیفکیٹ اور بے فارم کو بھی مستقبل میں نادرا کے تحت کمپیوٹرز کرنا ہوگابلوچستان میں نادرا کے کل 68 دفاتر ہیں جبکہ 10 پر کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ نادرا کا اسٹاف مختلف لوگوں کو الیکشن سے متعلق ٹرینگ بھی دے رہا ہے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بھی جدید سسٹم بنایا جائے گابلوچستان کے حساس علاقوں میں ٹریٹ اسسمینٹ کمیٹی پر ضلع میں بن چکی ہے۔