پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء عبدالقیوم سومرو ،پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ،پارٹی کے سابقہ سینیٹر روزی خان کاکڑ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب ،پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ،ساجد ترین ایڈوکیٹ ،موسی بلوچ کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے

  • July 4, 2018, 9:17 pm
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ (این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء عبدالقیوم سومرو ،پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ،پارٹی کے سابقہ سینیٹر روزی خان کاکڑ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب ،پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ،ساجد ترین ایڈوکیٹ ،موسی بلوچ کے درمیان بدھ کے روز اہم مذاکرات ہوئے ،قابل اعتماد ذرائع کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی ملاقاتوں اور بات چیت کا سلسلہ جاری رہیگا اور اسکو آگے بڑھایا جائیگا،بات چیت میں اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے کہ اب تک بیلہ ،گوادر کی نشست پر اتحاد سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے چند دن کے بعد مزید سیٹوں پر بھی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی ،بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے خوشگوار نتائج برآمد ہوں گے۔