بلوچستان ہائیکورٹ نے ایپلیٹ ٹریبونل کے خلاف دائر 2درخواستیں مسترد کردیں

  • July 4, 2018, 9:17 pm
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) بلوچستان ہائیکورٹ نے ایپلیٹ ٹریبونل کے خلاف دائر 2درخواستیں مسترد کردی اورپولنگ اسٹیشنز سے متعلق 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ،وکلاء کے ہڑتال کے باعث سیشن کورٹ اور ضلع کچہری میں بیشتر اہم کیسز التواء کا شکار ہوئے،ایپلیٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ آفیسر کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ،بلوچستان ہائیکورٹ نے پی بی 17سے نامزد بی اے پی کے امیدوار عاصم کرد گیلو اور این اے 260 سے نامزد آزاد امیدوار تاج رئیسانی کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردی ،سماعت کے دوران ہائیکورٹ کی دو رکنی بینچ نے گلستان اور صحبت پور کے پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق دو الگ الگ درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔