ناصرکاسی ایڈووکیٹ پر مبینہ حملے اور مقدمہ کے اندراج کے خلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

  • July 4, 2018, 8:49 pm
  • National News
  • 160 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے ناصرکاسی ایڈووکیٹ پر مبینہ حملے اور مقدمہ کے اندراج کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کیا گیا ۔بائیکاٹ کے باعث عدالتوں کے احاطے ویران رہے جبکہ قیدیوں اور سائلین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا وکلاء تنظیموں کی جانب سے گزشتہ روز وکیل ناصر کاسی ایڈووکیٹ پر مبینہ حملے اور مقدمہ اندراج کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے باعث بدھ کے روز بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی بائیکاٹ کی گئی وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث بیشترکیسز کی سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی بلکہ انہیں نئی تاریخیں دیدی گئی ،وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث عدالتوں کے احاطے ویران جبکہ قیدی اور سائلین پریشان نظرآئے ۔