عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ،جس کی تیاری تقریباً مکمل ہوچکی ہے، لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے سیکیورٹی فورسز اس سلسلے میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،ایکا دوکا واقعات ہوتے رہتے ہیں ،صحافی تصدیق کئے بغیر خبر شائع کرنے سے گریز کریں ،نگراں وزیراعلی بلوچستان علاؤ الدین مری کی صحافیوں سے بات چیت

  • July 4, 2018, 8:48 pm
  • National News
  • 42 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) نگراں وزیراعلی بلوچستان علاؤ الدین مری نے کہاہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ،جس کی تیاری تقریباً مکمل ہوچکی ہے لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے سیکیورٹی فورسز اس سلسلے میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،میں انکی کارکردگی سے مطمئن ہوں چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم یہ نہیں ہونے چاہیے ،انتخابات کے دن لوگ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا ووٹ استعمال کریں ،ووٹ استعمال کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر کوئی امیدوار 50ہزار ووٹ لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 50ہزار لوگوں کو جواب دیے ہیں ،انہوں نے یہ بات بدھ کے روز سرینا ہوٹل میں سی پیک کے حوالے سے ہونیوالے سیمینار کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ میں صحافیوں سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ غیر متعلقہ اور تصیح کئے بغیر خبریں شائع کرنے سے گریز کریں کیونکہ جو خبریں آپ شائع کرتے ہوں اس سے عوام کا ذہن بنتاہے ،انہوں نے کہاکہ انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے دن تمام فورسز ہائی الرٹ ہیں ،صوبے میں امن وامان کی ذمہ داری نگراں حکومت کی ہے جو انشاء اللہ ہر حالت میں پور ا کریں گے اور اانتخابات آزادانہ ومنصفانہ کرائیں گے ،انہوں نے کہاکہ میں انتخابات کے بعد آنیوالے حکومت کیلئے ایک ایسی گائیڈ لائن چھوڑ کر جاؤں گا جس سے بلوچستان حکومت کو فائدہ ہوگا ،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے بارے میں چائینز حکومت اور صوبائی حکومت کو کچھ خدشات ضرور تھے جو آج کے سیمینار میں کونسل جنرل چین وانگ شونگ نے دور کردیئے ہیں ہماری حکومت نے بھی ان کو سی پیک کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ہے او راس بات کا یقین دلایا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کے اندر کام کرنیوالے چائینز انجینئر سمیت دیگر افراد کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی یہ ہماری ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ بحیثیت نگراں وزیراعلی کے مجھے سی پیک کے حوالے جو بریفنگ دی گئی ہے اور ہم نے وفاقی حکومت سے بھی جو معلوما ت حاصل کی ہیں ،میر امنصب اس وقت اجازت نہیں دیتا کہ میں اس کے بارے میں بتاؤں 25جولائی کو الیکشن کے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں سب کچھ بتاؤں گا ،جب ان سے پوچھا گیا کہ پریس کانفرنس 25جولائی کو کریں گے تو انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو بھی بات چیت کروں گااور اسکے بعد 30جولائی تک بات چیت کروں گا کیونکہ نئے وزیراعلی اور وزراء کے حلف برداری بھی 30تاریخ تک ہوجائے گی ،انہوں نے کہاکہ بہت سے مسائل کے بارے میں چائینز وفود نے ہمیں بتایا ہے جن میں خاص طورپر زمین کا مسئلہ اہم ہے ،انہوں نے کہاکہ آئی جی پولیس بلوچستان نے سیکیورٹی کے حوالے سے چائینز وفود کو مکمل طورپر بریفنگ دی ہے جس سے وہ مطمئن ہے ،انہوں نے کہاکہ سی پیک پروجیکٹ بلوچستان اورپاکستان کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ گوادر میں اور بلوچستان میں فری زون قائم کیا جائیگا جس کیلئے کام مکمل کیا جارہاہے امید ہے جلد اس پر عملدارآمد شروع ہوجائیگا انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہر زون میں ایک انڈسٹریل لگائی جائے تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگا ر مل جائے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے چائینز وفود سے کہاہے کہ وہ بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو چائینز زبان سیکھائے تاکہ وہ واپس آکر سی پیک پروجیکٹ میں کام کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ چین ہمارا ہمسایہ ملک کو ترقی میں دیکھنا چاہتا ہے جس کیلئے اس نے سی پیک کا پروجیکٹ بلوچستان سے ہی شروع کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ بہت سی باتیں ایسی ہے جو اس فلور پر میں نہیں بتاسکتا ہوں مناسب وقت پر میں بتاؤں گا ،کونسل جنرل چائینہ وانگ شونگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے صدیوں پرانے دوستانہ تعلقات ہے جس میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرمایہ کاری کریں جس میں بجلی اور انڈسٹری کے پروجیکٹ لگائے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ سی پیک کا عمل شروع ہوچکا ہے اور باقاعدہ وہ زمین پر نظر آئے گا حکومت بلوچستان نے سیکیورٹی کے حوالے سے جو ہمیں یقین دلایا ہے اس سے ہم مطمئن ہے ،اس موقع پر بلوچستان اکنامک فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی نے کہاکہ چین نے بلوچستان سے سی پیک کا اتنا بڑا منصوبہ شروع کرکے بلوچستان اور پاکستان کے عوام پر بہت بڑا احسان کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سی پیک پروجیکٹ شروع ہوچکا ہے مگر چائینز حکومت کا یہ موقف ہے کہ ہم نظر آرہے ہیں اور آپ لوگ کہیں نظر آرہے ہیں اور جب ہم دونوں ملکر کام کریں گے تو یہ پروجیکٹ جلد مکمل ہوجائیگا ،انہوں نے کہاکہ کچھ مشکلات کا ذکر چائینز حکومت نے کیا ہے جس میں جگہ کی خرید ،این او سی کااجازت نامہ ملنا شامل ہیں ،آج کی اس پریس کانفرنس میں دونوں جانب سے جن مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے اسے جلد دور کیا جائیگا ،اس سے قبل سرینا ہوٹل میں کونسل جنرل آف چین وانگ شونگ نے صوبائی وزیر داخلہ عمر بنگلزئی ،مختلف محکموں کے بیوروکریٹس کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی اور سی پیک کے حوالے سے اظہار خیال کیا ،کانفرنس کے اختتام پر وزیراعلی بلوچستان علاؤ الدین مری نے چائینز وفود کو بلوچستان کے روایات کے مطابق تحائف دیئے اور بعد میں انکی اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا ۔