لوکل گورنمنت فنڈز خوردبرد ریفرنس میں ملزمان پیش

  • July 4, 2018, 8:48 pm
  • National News
  • 148 Views

کوئٹہ(آئی این پی)احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منوراحمد شاہوانی کے روبرو بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز اورٹیوب ویلوں کے فنڈز میں خوردبردسے متعلق دائر ریفرنسز کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی ،ملزمان بر ضمانت ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے کیس کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کی سماعت کے دوران 4گواہان عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکلاء ہڑتال کے باعث ان کے بیانات قلم بند نہ کئے جاسکے بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کو 12جولائی تک کیلئے ملتوی کردی ۔دریں اثناء احتساب عدالت کوئٹہ ون کے روبرو سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایری گیشن نصراللہ کے خلاف ٹیوب ویلوں کے فنڈز کی مد میں خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایری گیشن نصراللہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکلاء ہڑتال کے باعث حتمی بحث نہ ہوسکی اور سماعت کو6جولائی تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔