بلوچستان ہائیکورٹ ، پولیس افسران سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت

  • July 4, 2018, 8:48 pm
  • National News
  • 152 Views

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد نورمسکانزئی اور جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل بینچ نے پولیس افسران کی ترقیوں سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران درخواست گزار آر پی او مکران وزیر خان ناصر ،ان کے وکیل ریاض احمد ایڈووکیٹ،ڈی اے جی شہک بلوچ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ریاض احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ پولیس افسران کی ترقیوں سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے ہیں بلکہ محکمہ پولیس میں افسران کی 36نشستیں بھی خالی ہیں ،انہوں نے بتایاکہ ہمارے افسران شہید ہوتے جارہے ہیں لیکن محکمہ پولیس کی جانب سے افسران کے ساتھ ترقیوں کے معاملے میں ناانصافی ہورہی ہے بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی ۔