اسماعیل گجر اور نور احمد پرکانی کی درخواستیں منظور

  • July 4, 2018, 8:48 pm
  • National News
  • 152 Views

کوئٹہ ( آئی این پی) بلوچستان ہائی کورٹ کی جسٹس محترمہ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس جناب جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے سابق صوبائی وزیر محمداسماعیل گجر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی سماعت شروع ہوئی تو سابق صوبائی وزیر محمد اسماعیل گجر اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اس موقع پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔سماعت شروع ہوئی تو محمداسماعیل گجر کے وکیل کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت کو6اگست تک ملتوی کردی ۔سابق صوبائی وزیر کیوڈی اے محمد اسماعیل گجر پر سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ۔دریں اثناء بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے سابق ڈائریکٹر جنرل کیوڈی اے نوراحمد پرکانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی۔گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی توسابق ڈی جی کیوڈی اے نوراحمدپرکانی ان کے وکیل ،نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین ایڈووکیٹ ودیگر سماعت کے دوران پیش ہوئے ۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیارکیاکہ انہیں وکیل کی خدمات حاصل کرنے کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کو2ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا حکم دیدیا۔