کان حادثات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

  • July 3, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ( خ ن) صوبائی حکومت کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایم ایس پی ایم ڈی سی سورینج اور ایم ایس میر کول کمپنی مارواڑ میں رونما ہونے کان حادثات کی انکوائری کیلئے ڈائریکٹر جنرل مائنزاینڈ منرلز کوئٹہ عبداللہ شاہوانی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسکے دیگر ممبران میں افتخار احمد چیف انسپکٹر آف مائنز بلوچستان، جمیل کھیتران پروجیکٹ ڈائریکٹر جیو ڈیٹاکوئٹہ اور کمشنرکوئٹہ ڈویژن کا ایک نمائندہ شامل ہونگے ۔