سیاسی مخالفین اس بار عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ نہیں کرسکیں گے،کاکڑمنظور

  • July 3, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 110 Views

کوئٹہ (پ ر )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ پی بی25 سے نامزد امیدوار منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ کس طرح حلقہ کے عوام نے ہمیں اپنے تعاون کا ثبوت دیا اس سے واضح ہو تا ہے کہ عوام ترقی اور مثبت طرز سیاست کے متقاضی ہیں بی اے پی کی جڑیں عوام میں ہے سیاسی مخالفین اس مرتبہ عوامی مینڈیٹ کیساتھ کھیل نہیں سکتے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے نواں کلی اور دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات ایک ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں جس میں عوام کیساتھ جھوٹے دعوے کرنے والوں کا احتساب کیا جائیگا حلقہ پی بی 25 کے عوام باشعور اور سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیں انہیں مزید دھوکہ دہی کی سیاست سے بہلایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی25 کے عوام باشعور ہے اور وہ اپنے ووٹ کا استعمال اپنے ضمیر کے مطابق ترقی وخوشحالی کے حق میں کرنے جا رہے ہیں جس کا خوف سیاسی مخالفین پر طاری ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حلقے کے عوام بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہو رہے ہیں جہاں سے وہ مثبت جہد کا آغاز کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی کسی ایک قوم ، قبیلے یا فرد کی نہیں اپنے نام کے عین مطابق یہ جماعت پورے صوبے کی ہے جو بلوچستان کی خوشحالی کے لئے عملی میدان میں کام کر رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ 25 جولائی کو عوام گائے کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ ہم سب مل کر خوشحالی کے سفر کا آغاز کر سکیں اس موقع پر کارنر میٹنگ میں موجود حلقہ پی بی 25 کے وفود نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلا شعبہ منظور کاکڑ تمام تر مشکلات کے باوجود کے حق کے عوام کے لئے جدوجہد جاری رکھی اور اہل علاقہ سے کسی صورت بھی رابطہ منطقی نہیں کیا منظور کاکڑ ایک نوجوان، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت سیاسی رہنماء ہے جس کی حلقے کو ضرورت ہے ہم انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ25 جولائی کو حلقہ پی بی25 سے ہر بیلٹ پیپر پر منظور کاکڑ کے نام ہر ثبت کرینگے۔