جمہوریت کے فروغ واستحکام کیلئے شفا ف انتخابات ناگزیر ہیں، فرزانہ کریم

  • July 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ (خ ن) نگران صوبائی وزیر ترقی نسواں ، بہبود آبادی ، سماجی بہبود و اقلیتی امور فرزانہ کریم بلوچ سے سابق صوبائی محتسب اکبر بلوچ نے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا اہم اوربنیادی مقصد میں صاف و شفاف ، پر امن اور بہ طریقہ احسن انتخابات کا انعقاد کرانا شامل ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کیلئے نگران صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ اور صوبے میں جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے بھر پور کوشش کرے گی ۔ جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لئے صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے صوبائی وزیر فرزانہ کریم بلوچ نے کہا کہ غریب عوام کی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ وہ عوامی کی بے لوث خدمات کو اولین فریضہ سمجھتی ہیں ۔ اور خلوص نیت کے ساتھ غریب عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلئے بھر پور کوشش کررہی ہیں ۔