درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت نظیربناسکتے ہیں ،خرم شہزاد

  • July 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 61 Views

زیارت(خ ن )نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ درخت زمین کا زیور ہیں ،درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت نظیر بناسکتے ہیں ،ضلع زیارت کے قیمتی صنوبر کے جنگلات کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں حکومت بھرپور کردار اد کرے گی،زیارت صنوبر کے جنگلات سیاحوں کی توجہ کامرکز ہیں،زیارت کے صنوبر کے جنگلات کی وجہ سے اس پر فضا ء مقام کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے زیارت میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ درخت ماحو ل پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں زمین کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں ،زمین کو کٹاو سے روکتے ہیں ،جنگلات اور جنگلی حیات ہمارے قومی ورثہ ہیں ان کی حفاظت کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،جنگلات اور جنگلی حیات کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ پرنٹ میڈیا اور الیکڑانک میڈیا جنگلات اور جنگلی حیات کی اہمیت اورافادیت کو اجاگر کریں تاکہ عوام میں شعور اجاگر ہوسکے۔حکومت جنگلات کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گی۔