متحدہ مجلس عمل کا قیام ایک عظیم مقاصد کے لیے ہے۔ مولانا عبد الحق ہاشمی

  • July 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 82 Views

خانوزہی ( نامہ نگار ) گزشتہ روز مرکز اسلامی خانوزئی میں جماعت اسلامی ضلع پشین کے زیر اہتمام الیکشن 2018 کے حوالے سے ذمہ داران کا ایک خصوصی نشست ھوا جس سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان و صوبائی نائب صدر متحدہ مجلس عمل بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی ضلع پشین حاجی محمد اسحاق پانیزئی ، عبدالشکور شاکر ، جمال الدین و دیگر نے خطاب کیا خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں حق اور فتح کی جیت ہوگی ہو ووٹ ہمارے پاس ایک امانت ہے اس امانت کو اس کے اھل افراد کو دے۔ قومیت کے نام پر ووٹ لینے والوں کی 5سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے جس میں کرپشن اور اقربا پروری کی نئی تاریخ رقم کی۔ متحدہ مجلس عمل ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک عظیم مقاصد کے لئے قائم کیا گیا اس لیے عوام آنے والے انتخابات میں کرپشن زدہ اور رشوت زدہ سیاستدانوں کو چھوڑ کر ایک محب وطن اور اسلام پسند لوگوں کو ووٹ دیں۔ امیرجماعت اسلامی ضلع پشین حاجی محمد اسحاق پانیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل جن عظیم مقاصد کے حصول کے لئے قائم کیا گیا ہے ان عظیم مقاصد کے حصول کے لئے قومی اور صوبائی سطح کے بعد تمام اضلاع کے سطح پر متحدہ مجلس عمل کے کابینہ تشکیل دیا جائے جماعت اسلامی ضلع پشین کے تمام نامزدامیدوار متحدہ مجلس عمل کے نامزد کردہ امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے۔متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتیں ضلعی کابینہ کو تشکیل دے کر انتخابی مہم کو بھرپور انداز میں چلائیں گے۔