محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا، فیض کاکڑ

  • July 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ (خ ن) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ نے کہا ہے کہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ صحت میں خود کار ، جدید اوردور حاضر سے ہم آہنگ مربوط مانیٹرنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور اس حوالے سے یونیسف حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات میں تیکنکی ، مالی معاونت کووسعت دیں۔ علاوہ ازیں صوبے میں طبی شعبے اوربچوں کی مجموعی صحت کو بہتربنانے کیلئے یونیسف کا کردار قابل ستائش ہے یہ بات انہوں نے یونیسف کی جانب سے صوبے میں طبی شعبے کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بریفنگ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کی ۔ اجلاس میں یونیسف کے چائلڈ سرواول ڈیویلپمنٹ اسپیشلسٹ Ms. Gerida Birukila ، سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر ، اسپیشل سیکریٹری جاوید اختر ، یونیسف کے ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عامر اکرم ، اسٹاف آفیسر صحت اشرف حسنی موجود تھے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نگران حکومت مختصر عرصے میں محکمہ صحت میں اصلاحات کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اور ان اصلاحات میں سب سے اہم مانیٹرنگ کے نظام کو پائیداربنیادوں پر استوار کرنا سر فہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مانیٹرنگ کا نظام مضبوط ہوگا تو اس سے صحت کے اعداد و شمار و سروس ڈیلوری میں واضح ترقی آسکے گی ۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ صوبے میں جاری ورٹیکل پروگرامز جن کو یونیسف مالی و تیکنکی معاونت کررہی ہے۔