چینی سرمایہ کاروں کیساتھ راؤنڈٹیبل کانفرنس آج ہوگی

  • July 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ (خ ن) حکومت بلوچستان نے بلوچستان اقتصادی فورم کے اشتراک سے صوبے میں موجود ترقیاتی اور تجا رتی مواقع اور امکانات کو اجاگر کرنے کی غرض سے آج 4جولائی 2018 کو صبح گیارہ بجے سرینا ہوٹل میں چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ۔ کانفرنس میں چین کی ممتاز کمپنیوں کے سربراہان اور پاکستان میں چینی سفیر وانگ یو شریک ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے تمام صوبائی سیکریٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹرسرمایہ کاری بورڈ بلوچستان اس کانفرنس میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اورامکانات سے متعلق ایک جامع رپورٹ بھی پیش کریں گے۔