ناغے کے روز گوشت فروخت کرنیوالے9قصاب گرفتار

  • July 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 163 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ جنید اقبال نے سریاب روڈ ،گاہی خان چوک اور عالمو چوک پر ناغے کے روز گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے (7) دکانیں سیل (9) قصاب گرفتار اور مجموعی طور پر بھاری جرمانہ ادا کرتے ہوئے انھیں تنبہ کی کہ ناغہ کے روز گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے سریاب روڈ اور گاہی خان چوک پر قائم تجاوزات اور ریڑمی بانوں کو سڑک سے ہٹاکر ٹریفک کی روانی کو بحال کردیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں گرانفروشوں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے لہٰذادکاندار گرانفروشی اور تجاوزات قائم کرنے کے گریز کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔