متحدہ مجلس عمل بلوچستان میں واضح برتری حاصل کرے گی،مولانا غفور حیدری

  • July 3, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ انشاء اللہ اس بار متحدہ مجلس عمل بلوچستان میں واضح برتری حاصل کرے گی اور انشااللہ صوبے میں حکومت بھی ہم بنائیں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے قبائلی اور سیاسی رہنما میر عالم لہڑی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اپنے قبیلے کی جانب سے بلوچستان بھر میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی کیا اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے میر عالم لہڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام جوق در جوق متحدہ مجلس عمل کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں اور انشااللہ مستقبل ہمارا ہے انکا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے واضح پلان رکھتی ہے جسے اقتدار میں آکر اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر عملی شکل دیں گئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پچیس جولائی کو ایم ایم اے کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ صوبے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے