مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے والے علماء کرام بی اے پی میں شامل

  • July 3, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 117 Views

سنجاوی(نامہ نگار) حلقہ پی بی 6پر زیارت سنجاوی کم ہرنائی نوجوان اُمیدوار نور محمد دُمڑ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔سنجاوی مختلف مذہبی جماعتوں سے مستعفی ہونے والے مولوی حیدر ،مولوی جمعہ خان ،مولوی متین ،مولوی محمد ابراھیم ،مولوی امان اللہ ،ملا حبیب اللہ ،ملا آغاجان ،مولوی محمد اکبر حافظ نور الدین ،حافظ گلا خان ،حافظ ایوب اللہ اور دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مختلف مذہبی جماعتوں سے چالس سالہ سیاسی وفاقت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہے اور ہم قافلہ حق (بی اے پی ) کے اُمید وار حاجی نورمحمد دُمڑ کی قیادت میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں ۔ہم سنجاوی زیارت اور ہرنائی کی علماء کرام سے اپیل کرتے ہے کہ وہ 25جولائی کے الیکشن میں نور محمد دُمڑ کا دیں۔تاکہ سرمایہ داری ،انا پرستی من پسند فیصلے علماء کرام پر مسلط کرنے کیلئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں میں صرف مفادات کی جنگ ہے اور ہمارے مفادات نور محمد دُمڑ کیساتھ وابستہ ہے ۔