بی اے پی عوام کی آخری امید ہے، عاصم کرد

  • July 3, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 89 Views

مچھ (نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردُ گیلو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کی آخری امید ہے جاتی عمرہ اور نواز شریف کے احکامات کی بجائے اب ہم اپنے فیصلوں میں خود مختیار اور با اختیار ہیں ضلع کچھی کی مختلف پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں جس کی وجہ سے یہاں فوج کی نگرانی میں انتخابات کیے جائیں الیکشن کمیشن نے یقین دیہانی کرائی ہے حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جایءں گے مخالفین کو اس بار بھی عبرتناک اور بھاری اکثریت سے شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی مچھ کے سابقہ صدر محمد اقبال یوسفزئی اور سیاسی و قبائلی رہنما میر عثمان حید ر فیض اللہ سمالانی محمد اقبال مری نے پی ٹی آئی و رند گروپ سے مستفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور گیلو گروپ میں شمولیت کرنے سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے صوبائی صدر انتخابات کے لئے نا اہل ہو چکے ہیں۔