الیکشن سے دستبرداری کا پروپیگنڈہ مخالفین کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے،نواب اسلم رئیسانی

  • July 3, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 158 Views

مستونگ(نامہ نگار) چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ حلقہ پی بی 35 مستونگ سے بھر پور الیکشن لڑ رہا ہوں میرے مخالفین میرے مقبولیت اور اپنے شکست سے خوفزدہ ہوکر میرے دستبرداری کا غلط اور من گھڑت شوشہ چھوڑ رہے ہیں جو باالکل حقیقت سے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ میں چیف آف ساروان اور خان ثانی بھی ہوں مجھے اخلاقی جرات بھی ہے کہ اگر عوام مجھے نہیں چائتے تو میں اپنے نامزدگی کاغذات ہی جمع نہیں کرتے مگر عوام کی جزبہ اور خلوص نے مجھے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا انہوں نے کہا کہ 25 جولاءء کو خلائی ڈیری فارم کی گائے کو بھاگنے کا موقع ہی نہیں ملے گا اور اس کے دم سے چمٹے ہوئے لوگوں کو تاحال پتہ نہیں چل رہا کہ گائے اصلی یا جعلی ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیف آف ساروان مجھ میں اتنا اخلاقی جرات بھی ہے کہ اگر عوام مجھے قبول نہیں کرتے میں اپنے نامزدگی کاغذات ہی جمع نہیں کرتے مگر عوام کی خلوص و جزبہ نے مجھے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو صوبے کی عوام کی خدمت کرتا رہونگا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی.سے اس ریاست میں تمام اکائیوں کو برابری کی بنیاد پر اختیارات اور فنڈز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ہمیشہ ملک بحرانوں سے دوچارہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیئے 1940 کے قرارداد پر عمل درآمد کرنا ہوگا جس میں تمام اکائیوں کو یکساں اختیارات اور فنڈز کی فراہمی ہے اس کے بغیر اکائیوں کو بحرانوں سے نکالنا ممکن نہیں