نوجوان بلوچستان کے قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں، بدقسمتی سے ماضی میں اس اثاثے کے مسائل پر کسی نے توجہ نہیں دی،بی اے پی سب سے پہلے نوجوانوں کے مسائل کو حل کریگی،سعید احمد ہاشمی

  • July 3, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 44 Views

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور حلقہ پی بی 29 کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان بلوچستان کے قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں، بدقسمتی سے ماضی میں اس اثاثے کے مسائل پر کسی نے توجہ نہیں دی،بی اے پی سب سے پہلے نوجوانوں کے مسائل کو حل کریگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی اسماعیل اور کلی شابو کے سپورٹس کلبوں کے نوجوان کھلاڑیوں کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر سپورٹس کلبز کے نمائندوں نے علاقے میں سپورٹس کے مسائل پیش کئے اور کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں پر عدم توجہی اور بنیادی ضروریات اور سٹیڈیم کی عدم فراہمی کی وجہ سے سپورٹس میں اور دیگر نوجوان کھیلوں کی بجائے سماجی برائیوں کی جانب راغب ہورہے ہیں،سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ کلی اسماعیل اور کلی شابو کلی برات اور جناح ٹاون کے لئے ایک سٹیڈیم کا قیام میری ترجیحات میں شامل ہے جبکہ علاقے میں سپورٹس کلبوں اور سپورٹس کی فروغ کے لئے فنڈز فراہم کئے جائینگے