عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے پشتونوں کے حقوق کی جنگ ہمیشہ جوانمردی سے لڑی ہے،رشیدخان ناصر

  • July 3, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 45 Views

کوئٹہ (آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و حلقہ پی بی 25 کوئٹہ ٹو کے نامزد امیدوار رشید خان ناصر نے کہا ہے کہ اگر عوام نے اے این پی کو انتخابات میں کامیاب کرایا تو ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے پشتونوں کے حقوق کی جنگ ہمیشہ جوانمردی سے لڑی ہے اے این پی نے تمام سازشوں کے باوجود وطن میں امن لانے کے لئے تاریخی قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرغون آباد ، خروٹ آباد اور دیگر علاقوں میں انتخابات کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ وشمولیتی اجتماع سے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر انجینئر باز محمد خلجی، حاجی انور کاکڑ، کامریڈ خیال محمد، اکبر خروٹی، عبدالحکیم کاکڑ اور شہزادہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کو کامیاب کرایا تو ان کے مسائل کو حل ان کی دہلیز پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ پشتون عوام کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی پارلیمنٹ میں ہوں یا پھر چاہئے پارلیمنٹ کے باہر ہوں ہم پشتون قوم کے حقوق کی جنگ جوانمردی سے لڑتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ سی پیک جو ملک کے گیم چینجر ہے اس پر عوامی نیشنل پارٹی کا موقف تاریخی اور صحیح تھا تمام سازشوں کے باوجود پارٹی قائدین نے وطن میں امن لانے کے لئے تاریخی اور لازوال قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفہ پر چلتے ہوئے سیاسی حکمت عملی کے تحت بڑی تاریخی کامیابیاں پارٹی کے قائدین نے پارلیمنٹ کے ذریعے حاصل کیں ہیں جس میں سردہ پشتونخوا صوبہ کا نام ‘ ایف سی ایوارڈ ‘ کالاباغ ڈیم کا خاتمہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی منتقلی اور فاٹا انضمام یہ سب کامیابیاں پارٹی کے قائدین کے کامیاب سیاست کی غماز ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کا مقابلہ بڑی دلیری اور جوانمردی سے کیا بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہے تو عوام کو چاہئے کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ بلوچستان کے پشتونوں سمیت تمام اقوام کے مسائل حل ہو سکیں ۔