ہر پشتون افغان ہے پشتون کسی کامحتاج نہیں،عبیداللہ بابت

  • July 3, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 308 Views

لورالائی(نامہ نگار)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر وحلقہ پی بی4لورالائی سے نامزد امیدوار عبید اللہ جان بابت نے کہا ہے کہ بی این پی کے سربراہ کی جانب سے افغان مہا جرین کو نکالنے کی الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نظر میں ہر پشتون افغان ہے پشتون کسی کامحتاج نہیں بلکہ وہ اپنی سرزمین پر آباد ہے باپ پارٹی میں وہ کرپٹ زدہ لوگ گئے ہیں جو ہمیشہ سے اقتدار کی خاطر سیاسی وفاداریاں بدلتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں لورالائی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا عبید اللہ بابت نے کہا ہے کہ لوالائی میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہمارے خلاف پروپیگنڈے کرنیوالے سیاسی یتیم ہے وہ کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا ہے کہ اختر مینگل کی نظر میں ہر پشتون افغان مہا جر ہے اور وہ کبھی بھی پشتونوں کو کھلے دل سے تسلیم نہیں کر تے مگر ہم ایک بات واضح کر دینا چا ہتے ہیں کہ پشتون اپنی سر زمین پر آباد ہے وہ کسی کا بھی محتاج نہیں وہ یہ نہ سمجھے کہ ہم کسی کے غلام ہے بلکہ ہم صدیوں سے یہاں آباد ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں وہ لوگ گئے ہیں جنہوں نے کرپشن کر کے اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہمیشہ سے اقتدار کی خاطر سیاسی وفاداریاں بدلتے ہیں۔