قوم پرستوں کیلئے پشتون علاقوں میں کوئی گنجائش نہیں ، جمعیت نظریاتی

  • July 3, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی حلقہ این اے 264اورپی بی 25کے امیدوار مولانا عبدالقادر لونی، پی بی 24کے امیدوار مولانا رحمت اﷲ، پی بی 26سے امیدوار مولوی خدائے نظر مولوی عبدالرحمان اور حافظ عبیداﷲ نے مختلف کارنر میٹنگز اور اجتماعات سے خطاب میں کہاکہ پشتون قوم کے ٹھیکیدار بن کر قوم کو بے وقوف بنانے والوں کی کارکردگی سامنے آچکی ہے پچھلے پانچ سالوں سے پشتون قوم کو ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے شہر میں چوکوں اور چوراہوں پر پشتون قوم کے اکابرین کی تذلیل ہورہی تھی قوم پرستوں کے دور اقتدار میں لاکھوں پشتونوں کے شناختی کارڈز بلاک ہوئے قوم پرست پارٹی کے وزراء نے کرپشن اقرباء پروری اور لوٹ مارکو اپنا شیوہ بنایا پشتونوں کی پسماندگی میں نوے فیصداضافہ دیکھنے کو ملا انہوں نے مزید کہاکہ ہزاروں نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں جبکہ ان کے نااہل وزراء کی وجہ سے ہزاروں اسامیاں مشتہر نہیں ہوئیں انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن میں شکست کا خطرہ محسوس کر کے مذکورہ پارٹی کے چیئرمین نے پارلیمانی سیاست سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے اور موصوف کو معلوم ہے کہ ان کے وزراء کی کارکردگی مایوس کن رہی آج ایک مرتبہ پھر پشتون قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے ادارو ں پر الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن پشتون قوم نے انہیں مسترد کردیا اور پشتون عوام نے پہلے ہی فیصلہ دے دیا نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت کیلئے پشتون بیلٹ میں کوئی جگہ نہیں دریں اثناء جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر حلقہ پی بی 27حلقہ پی بی 29کے امیدوار مولانا قاری مہراﷲ اور حلقہ پی بی 32کے امیدوار آغا ابراہیم شاہ حلقہ پی بی 31کے امیدوار حاجی عبیداﷲ حقانی حلقہ پی بی 26کے امیدوار مولانا خدائے نظر حلقہ پی بی 24کے امیدوار رحمت اﷲ خلجی ودیگر نے انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے سیاست کا رخ بدل دیں سیاست پر چند خاندانوں نے قبضہ جما کر ذاتی مفادات حاصل کئے ملک میں انقلاب کیلئے نوجوان انہیں کرپٹ اور قوم کے نام پر تعصب پھیلانے والوں کو مسترد کردیں انہوں نے کہاکہ انتخابات صرف سیاسی جنگ نہیں بلکہ نظرئیے اور تہذیب کی جنگ ہے جمعیت نظریاتی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ ملک کی استحکام اور عوامی مسائل کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے نگران حکومت شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے سرکاری مشینری کی مداخلت روکے۔