عمران تاج گچکی کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت ملتوی

  • July 3, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 65 Views

کوئٹہ ( آئی این پی) احتساب عدالت کوئٹہ II کے جج جناب پذیراحمدبلوچ کی عدالت میں ملزم عمران تاج گچکی کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت جج کی رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہوسکی ۔گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سٹاف آفیسر عمران تاج گچکی عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کی رخصت پر ہونے کے باعث سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی جس کے بعد ریفرنس کی سماعت کیلئے 6جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سٹاف آفیسر عمران تاج گچکی پر غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کاالزام ہے ۔