انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے تمام سیاسی جماعتوں سمیت 50سے زائد امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری ہوگئے مسلسل خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قراردیا جاسکتا ہے

  • July 3, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 28 Views

کوئٹہ (این این آئی) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے تمام سیاسی جماعتوں سمیت 50سے زائد امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری ہوگئے مسلسل خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قراردیا جاسکتا ہے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا تھاجس میں شہر کے مختلف مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایات دی گئی تھی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گزشتہ تین روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں ضابط اخلاق کی مسلسل خلاف وزری کرنے والے امیدواروں کی خلاف بھی کارروائی کی جائیگی، صاف و شفاف اورپرامن انتخابات کے انعقاد میں سیاسی جماعتیں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سنیہ صافی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات پر کوئٹہ کے 80فیصد مقامات پر ممنوعہ سائز کے انتخابی سائن بورڈ اور پوسٹر ہٹادیئے گئے ہیں انھوں نے کہاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری پرالیکشن کمیشن نے شہر کے مختلف مقامات کی نشاندہی کی تھی جن میں جناح روڈ، انسکمب روڈ، سیٹلائٹ ٹاون ، ، زرغون روڈ ، منی مارکیٹ، لہڑی چوک اور شہر کے دیگر علاقوں سے سینکڑوں بل بورڈ و سائن بورڈ ہٹادیئے اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری پر تمام سیاسی جماعتوں سمیت 50سے زائد امیدواروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ نوٹس کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد ہوگا بلکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے انھیں نااہل بھی کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے ۔