باچا خان سے راہیں جدا کرنے والوں کی اصلیت 2013ء کے انتخابات میں کھل کر سامنے آچکی ہے ،اصغر اچکزئی

  • July 3, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 57 Views

چمن / پشین (نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فخر افغان باچا خان سے راہیں جدا کرنے والوں کی اصلیت 2013ء کے انتخابات میں کھل کر سامنے آچکی ہے اس بناء پر آج اولس کا سامنا نہیں کرسکتے انتخابات سے راہ فرار کے راستے ڈھونڈ کر گزشتہ ساڑھے چار سال کی ناقص کارکردگی پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا عوامی نیشنل پارٹی اپنے قول کردار کی بنیاد پر پشتون اولس سے رائے لیکر ان کی خدمت کرنے کا عزم لیکر میدان میں اتری ہے اولس نے اعتماد بخشا تو یہاں کے حل طلب مسائل اور اپنے منشور کے اہم نکات امن کے قیام تعلیم ‘ صحت ‘ پشتون متحدہ وحدت ‘ قومی نابرابری کے خاتمے کے لئے جہد کریں گے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ این اے 263 قلعہ عبداللہ پی بی 23 چمن کے لئے نامزد امیدوار اصغر خان حلقہ شہید عسکرآباد کلی بشیرآباد چمن ‘ حلقہ 11 محمد حسن ٹھیکیدار میں اولسی جرگہ شمولیتی اجتماع ‘ حلقہ پی بی 22 گلستان ڈاکٹر صوفی اکبر نے اعوان کہول غیبزئی نورک کیمپ ‘ پی بی 19 پشین عبدالباری کاکڑ نے ک لی ملاشادو ‘ کلی کھڈبوغ میں کارنر میٹنگوں حلقہ پی بی 20 پشین سید عبدالباری نے سید خلیل آغا کے رہائش گاہ کلی حاجیزئی میں حمایت کرنے والوں سے خطاب کے دوران کیا ان اجتماعات سے صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ‘ عبداللہ عابد ‘ سید خلیل آغا ‘ سیدعبدالرب آغا ‘ چیئرمین شاجہان ‘ صادق کاکڑ ‘ نورالدین ‘ اسد خان اچکزئی ‘ خان محمد کاکڑ ‘ گل باران افغان ‘ داد شاہ پژواک ‘صلاح الدین وطن یار ‘ حاجی عبدالرشید ‘ بشیراحمد ‘ عبدالرازق ‘ عبدالمجید ‘ میر وائس ‘ حاجی شہررکا ‘ ڈاکٹر جلال ‘ عبدالعزیز ‘ نظر محمد ‘ جمیل احمد ‘ پیر علی زئی ‘ خلیل خان ‘ جمیل ‘ شاہ محمد ‘ حیات خان و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر شہید عکر آباد میں بشیر احمد ‘ عبدالرشید ‘ امیر محمد ‘ حاجی محمد حسن ‘ حاجی دارو ‘ عبدالرازق کی قیادت میں 40 افراد اپنے خاندان سمیت حلقہ 11 کلی محمد حسن ٹھیکیدار میں نظر محمد ‘ میر وائس خان اچکزئی ‘ حاجی شہر آکا ‘ حاجی رنگین کی قیادت 25 افراد جبکہ گلستان نورک کیمپ میں خلیل خان ‘ جمیل ‘ شاہ محمد ‘ حیات خان کی قیادت میں 150 افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ وطن کی تباہی میں کبھی بھی حصہ دار نہیں رہے ہماری تاریخ آپ کے سامنے ہے یہی وجہ ہے کہ آج وہ قوتیں اولس کا سامنا نہیں کرسکتیں اور گزشتہ حکومتوں میں رہ کر وہ اپنے منشور پر عمل درآمد میں مکمل طورپر ناکام رہے انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اعتماد کیا تو یہاں کے حل طلب اور ماضی کی حق تلفیوں کو ختم کرنے کے لئے فوری طورپر اقدامات اٹھائیں گے تاکہ ہمارے اولس کی معاشی ‘ سماجی حالت بھی دیگر اقوام کے برابر ہو سکے ۔