ناموس صحابہ رض کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ،مولانا رمضان مینگل

  • July 3, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار امیدوار و اہلسنت والجماعت ، جمعیت علما اسلام نظریاتی کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 266 سے مولانا محمد رمضان مینگل این اے 265 سے قاری عبدالولی فاروقی پی بی 28 سے مفتی کلیم اللہ حیدری پی بی 30 سے حیات معاویہ ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 25 جولائی کا سورج پاکستان راہ حق پارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر نکلے گا پانچ سالوں تک اسمبلیوں میں بیٹھنے والے سیاستدانوں نے عوام کو مایوس کیا پاکستان راہ حق پارٹی عوام کو مایوسی سے نجات دلائے گی اختر آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد رمضان مینگل علامہ عبدالرحیم ساجد نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرنا عبادت سمجھتے ہیں ہم ووٹ اپنے کردار پر حاصل کریں گے اور عوامی مسائل پر توجہ دیں گے عوام 25 جولائی کو اسلام اور پاکستان کی بقا کے لئے استری کے نشان پر مہر لگائیں انہوں نے کہا کہ ہم اہلسنت عوام کے حقوق کے لئے 35 سالوں سے ملک پاکستان میں جدوجہد کررہے ہیں جبکہ اس راستے میں ہم نے کئی ہزار کارکنوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن الحمداللہ آج بھی ناموس رسالت ص و ناموس صحابہ رض کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں دریں اثنا پی بی 28 کے امیدوار مفتی کلیم اللہ حیدری کا مختلف علاقوں کا دورہ اہل علاقہ سے ملاقاتیں علاقائی مسائل پر گفتگو انہوں نے کہا کہ گزشتہ منتخب ایم پی اے کے عدم دلچسپی کی وجہ سے حلقہ پی پی 28 کھنڈرات میں بدلتا جارہا 80 فیصد علاقہ پانی کی نعمت سے محروم ہے اکثر علاقوں میں تو پکی سڑکیں تک موجود نہیں اور جہاں سڑکیں ہیں وہ کھڈوں سے بھری پڑی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ان مصائب سے نجات حاصل کرنی ہے تو 25 جولائی کو استری کے نشان کا انتخاب کریں انشااللہ ہم عوامی مسائل حل کر کے دکھائیں گے ۔