ڈیرہ بگٹی ، غیر ملکی سروے ٹیم کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، 3افراد جاں بحق 5زخمی

  • July 3, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 113 Views

ڈیرہ بگٹی(نامہ نگار )ڈیرہ بگٹی کے علاقہ توبہ نوحقانی میں گیس وتیل کی تلاش کرنے والی غیر ملکی سروے کمپنی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکر گئی تین افراد جان بحق پانچ شدید ذخمی جان بحق اور ذخمیوں کا تعلق پنجاب اور سندھ سے بتایا جاتا ہے ‘تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقہ نوحقانی میں تیل وگیس کی تلاش کرنے والی غیر ملکی کمپنی کی سروے ٹیم حسب معمول سروے میں مصروف تھی کہ ان کی گاڑی نامعلوم افراد کی جانب سے سٹرک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکر گئی جس کی وجہ سے بارودی سرنگ زور دار دھماکہ سے پھٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار عابد حسین زکریہ خان اور اختر جان موقع پر جان بحق جبکہ علی عباس، محمد وقاص ، اکمل خان، حفیظ الرحمن اور ثناء اللہ شدید ذخمی ہوئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا جان بحق اور ذخمیوں کو فوری طور پر پی پی ایل ہسپتال سوئی لے جایا گیا جہاں پر طلبی امداددی گئی جبکہ جان بحق ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ پی پی ایل گیس کمپنی سوئی میں ادا کرنے کے بعد ان کی متیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں جان بحق اور ذخمی ہونے والے افراد کو تعلق سندھ پنجاب سے بتایا جاتا ہے مزید مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی۔