بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے دم لیں گے ، جام کمال

  • July 3, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 50 Views

حب (نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور NA-272لسبیلہ و گوادر کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں بی اے پی کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،حب میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی ترقی کا نعرہ لے کر آئی ہے ہم بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے دم لیں گے ، عوام جانتے ہیں کہ آج بلوچستان میں ماضی جیسے نعرے سنائی نہیں دے رہے، آج کا بلوچستان ماضی کے بلوچستان سے مختلف ہے تاہم آج کے بلوچستان اور پاکستان کو کام کرنے والے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو یہاں کے عوام کے مسائل بہتر طور پر حل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہورہی ہے اور ہماری این اے 272کیلئے جمعیت علماء اسلام کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور وہ لوگ اپنی شوریٰ سے مشاورت کررہے ہیں ۔ بلوچستان کے بہت سارے علاقوں میں سیٹ ٹو سیٹ اور ضلعی سطح پر انتخابی اتحاد وجود میں آرہے ہیں تاہم بلوچستان میں بڑے پیمانے پر کسی پارٹی کا دوسری کسی پارٹی سے کوئی الائنس نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواران کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔حب دریجی سے بی اے پی کے امیدوا ر سردار محمد صالح بھوتانی ہیں جبکہ ان کے بھائی میرے مقابلے میں قومی اسمبلی کیNA-272کی نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر مد مقابل ہیں جنہو ں نے پی بی 50کے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ساتھ الائنس کیا ہے ۔ اس طرح کا الائنس 2013ء کے انتخابات میں بھی ہوا تھا جس میں نیشنل پارٹی ، پیپلز پارٹی اور بھوتانی پینل نے ہمارے خلاف الیکشن لڑا تھا ۔ اس طرح کے الائنس ہوتے رہتے ہیں اب فرق یہ ہے کہ سردار محمد صالح بھوتانی بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی اسمبلی کی نشست پر اسی حلقے سے ہمارے امیدوار ہیں لیکن ان کے بھائی قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار ہیں اس طرح کا معاملہ مستونگ میں بھی ہے جہاں پر نواب رئیسانی کے مقابلے میں ہمارے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی ہیں سب کو الیکشن لڑنے کا پورا سیاسی حق حاصل ہے اور اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں بڑے مسائل ہیں حب شہر کے بھی بہت سے مسئلے ہیں حب اور گڈانی بلوچستان کی اہم تحصیلیں ہیں اور ان شہروں کے مسائل جب تک صوبائی سطح پر نہیں اٹھائیں جائیں گے ۔