خان شہید کی طویل جدوجہد سے عوام کو ووٹ کا حق ملا، پشتونخوامیپ

  • July 3, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 44 Views

چمن(پ ر) پشتونخوا میپ پشتونخوا وطن کی نمائندہ قومی سیاسی تحریک کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور پارٹی کے اصولی موقف درست سیاسی حکمت عملی اور مثبت سیاست کی بدولت عوام کا جم غفیر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہے،کارکن الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں شب و روز محنت کریں اور پارٹی کو توقع ہے کہ ملک میں آزادانہ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد ہونگے اگر انتخابات میں مداخلت کرکے نتائج تبدیل کےئے گئے تو یہ عوام کی حق رائے دہی کی توہین ہوگی جو ناقابل برداشت ہے کیونکہ ووٹ کا حق خان شہید کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بدولت ہمیں ملا ہے۔ ان خیالات خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پی بی 23چمن سے پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے چمن شہر IٰٰٰٰIIعلاقائی یونٹ کے زیر اہتمام بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حمد اللہ کی قیادت میں70افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجتماع سے حاجی محمد عیسیٰ خان، عبدالعلیم پہلوان، حاجی محمد صدیق، سراعظم اچکزئی ،حاجی وزیر نانو، حمد اللہ اور حاجی شاہ ولی آکا نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بروقت شمولیت کرکے پارٹی کے موقف اور قومی تحریک کو تقویت بخشی ہے پارٹی کو بجا طور پر امید ہے کہ آپ لوگ پشتون قومی تحریک میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور قومی حقوق کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مقررین نے کہاکہ سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی طویل جدوجہد ،قید وبند کی صعوبتوں اور شہادت کے المناک سانحہ پارٹی کارکنوں کی شہادتوں ، قربانیوں مسلسل جدوجہد اور پارٹی کے تمام اہم قومی ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر واضح موقف ، اصولی سیاست کی بنیادپر آج پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کے عوام کی محبوب اور قومی پارٹی میں تبدیل ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ غیور عوام جوق در جوق پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اس کے حصول کیلئے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے طویل جدوجہد کی اور پشتونخوامیپ نے اپنے محبوب چےئرمین محمود خان اچکزئی کی رہبری میں ہر وقت ووٹ کی تقدس ، جمہوریت کی بالادستی ، آئین وقانون کی حکمرانی ، وفاقی ، پارلیمانی نظام کے قیام ، آزاد عدلیہ ، سماجی عدل وانصاف ، آزاد میڈیا ، قوموں کی برابری ، قومی وسائل پر واک واختیار کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی اور پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ملک میں آزادانہ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کےئے جائیں اور اگر خدانخواستہ انتخابات میں مداخلت کرکے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ عوام کی حق رائے دہی کی توہین ہوگی اور ووٹ کے تقدس کی پائمالی ہوگی کیونکہ ماضی میں ہم یہ تلخ تجربہ کرچکے ہیں اور مزید اس متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ ہ پارٹی کے نامزد امیدواروں این اے 263سے پارٹی چےئرمین محمود خان اچکزئی اور پی بی 23چمن سے پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کو کامیاب کرنے کیلئے25جولائی کو پارٹی کے انتخابی نشان ’’درخت ‘‘ پر مہر ثبت کرے۔