سردار اختر جان مینگل آج اوتھل پہنچیں گے

  • July 3, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 59 Views

اوتھل ( آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل آج اوتھل پہنچیں گے بی این پی مینگل رابطہ آفس اوتھل کا افتتاح کرینگے واجہ قاسم رونجھو بھی انکے ہمراہ ہونگے کارنر میٹینگ سے خطاب بھی کرینگے بی این پی مینگل لسبیلہ کے رہنما اوتھل کی سیاسی وسماجی شخصیت قاضی نور الحق بلوچ کی جانب سے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اس حوالے سے قاضی نور الحق بلوچ نے اوتھل میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج بی این پی مینگل کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان حلقہ این اے272 لسبیلہ وگوادر سردار اختر جان مینگل انتخابی مہم کے سلسلے میں دوپہر کو لسبیلہ کے ضلعی صدر مقام شہر اوتھل میں پہنچنے گے اور بی این پی رابطہ آفس کا افتتاح کرینگے اور کارنر میٹینگ سے خطاب بھی کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بی این پی اوتھل کے کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں ہیں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اور لسبیلہ سے سینکڑوں لوگوں کی بی این پی میں شمولیت بھی متوقع ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25 جولائی کو این اے272 لسبیلہ وگوادرکی قومی اسمبلی کی نشست سے سرداراختر جان مینگل ہی کامیاب ہونگے ۔