جمہوریت کا حسن ،جمہوریت کی بقاء اور جمہوریت کو فروغ دینا ہمارے سیاستدانوں کی سیاسی فکر و سوچ سے وابسطہ ہے

  • July 3, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ(خ ن) نگران صوبائی وزیراطلاعات و ترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن ،جمہوریت کی بقاء اور جمہوریت کو فروغ دینا ہمارے سیاستدانوں کی سیاسی فکر و سوچ سے وابسطہ ہے جہاں وہ ایوانوں میں پہنچ کر ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا حلف اٹھاتے ہیں لہٰذا اس ضمن میں عوام الناس کی اہم ذمہ داری ہے بنتی ہے کہ وہ عام انتخابات میں جمہوری عمل کے ذریعے باکردار ، محب وطن اورمخلص لوگوں کو منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجیں جو اپنی سیاسی بصیرت اوراعلیٰ صلاحیتوں کی وجہ سے ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے میں کردار ادا کرکے اپنے حلف کی پاسداری کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 کے انعقاد میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور نگران صوبائی حکومت وزیرا علیٰ علاؤ الدین مری کی قیادت میں انتہائی سنجید گی کے ساتھ شفاف الیکشن کے انعقاد میں مصروف عمل ہے لہٰذا معاشرے کے تمام طبقات جس میں علماء کرام ، قبائلی عمائدین ، وکلاء ، سو ل سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں الیکشن 2018 کو پر امن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کروانے کے لئے حکومتی اقدامات میں بھرپور معاونت فراہم کریں ۔