بیورو کریسی نے نگران حکومت کے وزراء کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا

  • July 3, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 263 Views

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان کے بیورو کریسی نے نگران حکومت کے وزراء کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور کئی فائلوں کو روک کر دیا گیا کئی سیکرٹریز چھٹیوں پر چلے گئے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بیورو کریسی نے نگران حکومت میں شامل وزراء کی جانب سے بھیجے گئے فائلوں پر احکامات دینے سے گریز کر دیا نگران حکومت اس معاملے پر بیورو کریسی کے سامنے بے بس ہو گئے بعض سیکرٹریوں نے بہانہ بنا کر چھٹیوں پر چلے گئے جبکہ حال ہی میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے فائلوں پر اجلاس نہ ہو سکا سیکرٹریٹ ویران ہونے لگے ۔