آصف علی زرداری کے دست راست قیوم سومروعام انتخابات میں جوڑ توڑ کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

  • July 3, 2018, 10:48 pm
  • National News
  • 95 Views

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست عام انتخابات میں جوڑ توڑ کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کے دست راست اور سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو ایک بار پھر اچانک کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر پارٹی کے مرکزی رہنماء لالا یوسف خلجی، صوبائی اسمبلی کے امیدوار در محمد ہزارہ، ناصر آغا، ربانی خلجی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا عبدالقیوم سومرو نے مسلم لیگ(ن) اور ان کے اتحادیوں کی حکومت ختم کرنے بھی اپنا کردا رادا کیا تھا اور سابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس کی شکل میں چار ماہ کے لئے تیسری حکومت تشکیل دی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم سومرو کا دورہ کوئٹہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے سینیٹ انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔