بی اے پی کے مرکزی صدر جام کمال خان آج اوتھل میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے

  • July 2, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 82 Views

اوتھل (نامہ نگار) بی اے پی کے مرکزی صدر جام کمال خان آج اوتھل میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور حلقہ این اے 272 لس بیلہ / گوادر اور پی بی 50 لس بیلہ 2 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار جام کمال خان آج اوتھل میں 3 بجے DHQ ہسپتال چوک کے قریب جلسہ عام سے خطاب کرینگے اس حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔پورا شہر BAP کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔