پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پرڈرون حملہ ہے، مفتی حیات

  • July 2, 2018, 11:43 pm
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ (پ ر) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ غریب حال عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے مذید اذیت میں ڈال دیا گیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے عوام پر یہ ڈرون حملہ ہے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری طور پر واپس کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ محبت رسولﷺ کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول کو سرد کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں تاجدار ختم نبوت کیﷺ محبت کو ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے رنگ برنگے جھنڈوں کے ہجوم میں نبی ﷺکا جھنڈا بلند رکھیں گے۔ ہماری عقیدتوں کا مرکز و محور گنبد خضری کا مکیں ہے مسلمانوں کے جسموں سے روح محمد ﷺنکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن امت میں عشق رسولﷺ کا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑ سکتا الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا قوم کی اخلاقی تربیت کی ضرورت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اخلاقی روایات کا زوال انتہائی تشویشناک ہے لسانی، علاقائی، صوبائی اور فرقہ وارانہ تعصبات کو ہوا دینا ملک دشمنی ہے پاکستان کی سالمیت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے پاک وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر کرنا ہو گی اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔