قوم پرست جماعت نے شہر کو کھنڈر بنادیا ،بابریوسفزئی

  • July 2, 2018, 11:43 pm
  • National News
  • 100 Views

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعت نے کوئٹہ شہر کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے پانچ سال حکومت میں رہنے کے بعد، کوئٹہ مئیر ہونے کے باوجود، صوبائی وزارتیں ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئیے گئے بلکہ کوئٹہ میں قبضہ کیا گیا اور شہر کو بدحال کردیا گیا آج کوئٹہ شہر کا حال عوام کے سامنے ھیں قوم پرست جماعت نے پہلے کوئٹہ شہر میں نفرت کی سیاست کا آغاز کیا اس کے بعد جب انہی۔ موقع ملا تو انہوں نے انہی افراد جن کو وہ کل تک گالیاں دیتے تھے اپنے مفاد کے خاطر انہی سے ہاتھ ملا لیا آج پھر وہی لوگ عوام کو سبز باغ دکھانے میں لگ گئے ھیں کوئٹہ اور بلوچستان کی عوام باشعور ہوچکی ہے انشاء اللہ بلوچستان کی عوام ان لوگوں سے بھرپور جواب مانگے گی بلوچستان کی قسمت کا فیصلہ بلوچستان کی عوام نے کرنا ہے ہمیں قوم پرستی اور مذہب پرستی کی سیاست پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور قوم پرست جماعت جو خود کو بلوچستان کے سائل و سائل کا وارث کہلاتی تھی صرف ایک نشست کے لئیے سابقہ کرپٹ حکومت والی جماعت سے جاملی ہے جس کا عوام کڑا احتساب کریں گی ان کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی