عوامی خدمت آئندہ بھی ہمارا طرہ امتیاز رہے گی، میرنعمت

  • July 2, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 50 Views

خضدار(نامہ نگار) پی بی36سے نامزد آزاد امیدوار سیاسی وقبائلی رہنماء میرنعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ عوام کااعتماد بھرپور انداز میں حاصل ہے عوام کی پذیرائی وجوش جذبے سے اس بار کامیاب ہوکر ایک نئے انداز میں شہیدسکندرآباد ضلع کی خدمت جاری وساری رکھیں گے پہلی خواہش تھی سوراب کو ضلع بنانے کی جوپوری ہوئی آئندہ لائحہ عمل میں یہاں کے بے روز گار نوجوانوں کو روزگار دینے کا ہے غربت وپسماندگی کے خاتمہ اور علاقے کی خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے عوامی خدمت ہمارا طرہ امتیاز رہے گا بلاتفریق عوام کی خدمت کریں گے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی مدد سے ہم سوراب کو ضلع سکنرآباد بنانے میں کامیاب ہوئے۔