نیشنل پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے کام کیا، یاسمین لہڑی

  • July 2, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ (پ ر) نیشنل پارٹی کی نامزد امیدوار برائے این اے 265اورپی بی 32یاسمین لہڑی نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے سونپی گی ذمہ داری کو ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی احسن طریقے سے نبھاہوں گی۔نیشنل پارٹی نے سماج میں ظلم سہنے اور خاموش رہنے والی خواتین کو بطور انسان اپنے حقوق کی آواز کو بلند کرنے کا موقع ہمیشہ دیا ہے۔مجھ جیسی عام سیاسی ورکر کو روایتی سیاسی کھلاڑیوں کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کر کے پارٹی نے سماج کو بدلنے کی ذمہ داری خواتین ووٹرز کو دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز خواتین کو تمام شعبوں میں ترقی کے مساوی مواقع دیکر ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فاہدہ اٹھانا ہے۔خواتین ملک اور صوبے کی آبادی کا 52فیصد حصہ ہونے کے باوجود ناانصافیوں کا سامنا کیوں کریں۔عورتوں کو اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال میں لاتے ہوے الیکشن کمیشن کی طرف سے اپنے ووٹوں سے خواتین کو بطور اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہے۔میری بطور رکن اسمبلی کارکردگی سب کے سامنے ہے میں نے اسمبلی میں آنے والی خواتین کو چپ کے تالے توڑنے پر مجبور کیا۔